Advertisement

مٹی سے بنے کھلونے ڈھائی لاکھ ڈالر میں فروخت

دنیا  بھرکے  بہت سارے لوگ آسٹریلیا کی مدد کے لئے کوشاں ہیں، پوری دنیا سے لاکھوں کا عطیہ کیا گیا ہے۔

لاکھوں عطیہ دہندگان میں سے ایک ریاست ہائے متحدہ، میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والا چھ سالہ اوون کولے ہے جو آسٹریلیا بش فائر کے لئے رقم اکٹھا کرنے کے لئے مٹی کے کھلونے تیار کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوون سرمئی، سفید اور کالی مٹی سے پیارے کوآلا ، کینگرو، ڈنگو تیار کرتا ہے۔ فروخت ہونے والی ہر چھوٹی چھوٹی چیز کی رقم، اس کے والدین وائلڈ لائف ریسکیو ساؤتھ کوسٹ کو چندہکے طور پر دیتے ہیں جو نیو ساؤتھ ویلز کے جانوروں کی مدد کے لئے کام کرتا ہے۔

اوون 10 دن میں 250k سے زیادہ ڈالر جمع کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے! اوون کی   والدہ  کا کہنا ہے کہ ” بہت سے لوگوں کی طرح جب اوون نے پہلی بار آسٹریلیا میں بش فائر کے بارے میں سنا تو وہ شدید پریشان ہوگیا تھا۔ اوون نے ایک تصویر بنا ئی جس میں کوالہ، کینگرو، ڈنگوکو بارش میں کھڑے دیکھا۔ ہم دیکھ کے حیران رہ گئے۔

Advertisement

اوون جانوروں سے بہت محبت کرتا  ہے اور  کافی  ٹائم  سے مٹی کے کھلونے بنا رہا ہے، لہذا ہم نے مل کر مٹی کے کھلونے آسڑیلیا کے جانوروں کی طرح کے بنانے کا سوچا۔  اوون کے دوستوں اور کنبہ  والوں نے اس عمل کو بہت سراہا اور اوون کی مدد کے لئے کوشاں رہے اور بہت ساری امداد  بھی  اکھٹی  کرتے رہے۔

اوون کے والدین نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس اقدام کے بارے میں $ 1000 کے ہدف کے ساتھ پوسٹ کی۔ بعد میں اوون کی دادی نے یہ کہانی مقامی اخبار میں شیئرکی، “یہ جانتے ہوئے کہ ہماری مقامی کمیونٹی چندہ دینا چاہے گی، ہم نے 5،000 پونڈ کے بھی زیادہ  کے اہداف کے ساتھ ایک GoFundMe مہم ترتیب دی۔اور اس مہم  کے باعث اوون کی کہانی  نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ۔

اوون کی دالدہ کا کہنا ہے  کہ ان کے پاس ابھی بھی تقریبا 3000 کوالہ باقی ہیں ۔ “ایک ساتھ مل کرہم ایک بہت بڑا فرق پیدا کرسکتے ہیں، براہ کرم اس عظیم مقصد میں تعاون کرنے پر غور کریں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اکثر سڑک پر 1 جوتا گرا ہوا کیوں نظر آتا ہے؟
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
Next Article
Exit mobile version