پھلوں پر موجود اسٹیکر کس بات کی نشاندہی کرتا ہے؟

اکثر آپ نے پھل خریدتے ہوئے دیکھا ہوگا کہ ان پر اسٹکرز موجود ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کا کیا مطلب ہوتا ہے ہم میں سے بہت کم افراد جانتے ہیں۔
بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ پھلون پر موجود اسٹیکرز، امپورٹڈ ہونے کی نشاندہی ہوتا ہے لیکن یہ کچھ حد تک درست نہیں ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو ان ہی اسٹیکرز کے حوالے سے بتائیں گے۔
1۔ چار ہندسوں کا کوڈ:
اسٹیکر پر چار ہندسوں کا کوڈ درج ہو جو کہ 3 یا 4 سے شروع ہو رہا ہو تو اس کا مطلب یہ ہے یہ پھل یا سبزی زراعت کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بنائی گئی ہے اور اس میں فرٹیلائزر کا بڑی مقدار میں استعمال کیا گیا ہے۔
2۔ پانچ ہندسوں کا کوڈ:
اسٹیکر پر پانچ ہندسوں کا کوڈ موجود ہو جو کہ 8 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اس پھل کی تیاری کے دوران جینیٹک ٹیکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔
3۔ 9:3 سے شروع ہونے والا کوڈ:
وہ اسٹیکر جس کے اوپر پانچ ہندسی کوڈ 9 سے شروع ہو رہا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پھل آرگینک فوڈ ہے اور اس کی تیاری میں زراعت کے قدیم طریقے کو استعمال کیا گیا ہے۔
4۔ کوئی کوڈ نہ ہونا:
اسٹیکر پر کسی قسم کا نام درج نہ ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایکسپورٹ کوالٹی نہیں ہے اور اس کے اوپر موجود اسٹیکر پھل والے سے گھر سے چھپوا کر لگایا ہے ۔
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

