انڈوں کی زردی کے مختلف رنگ، صحت کے لئے کون سا فائدے مند

انڈے صحت کے لئے بہترین اور فائدے مند ہوتے ہیں اور ماہرین بھی انڈوں کو بنیادی غذا کا حصہ بنانے کی تجویز دیتے ہیں۔
لیکن کیا انڈوں میں موجود زردی کی رنگت انسانی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے ، اس حوالے سے ماہرین کی آراء آج آپ سے شیئر کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زردی کی رنگت سے بتایا جاسکتا ہے کہ وہ صحت مند مرغی سے ہیں اور ان میں مناسب مقدار میں وٹامن اے، سی اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز موجود ہیں۔
ماہرین کے مطابق انڈوں کی زردی کی رنگت 3 قسم کی ہوتی ہے۔
1۔ گہری رنگت کی زردی
2۔ ہلکی رنگت کی زردی
3۔ زرد رنگت کی زردی
1۔ گہری رنگت کی زردی:
انڈے کی زردی گہری رنگت کی ہو تو عام طور پر یہ اس کے بہت زیادہ صحت بخش ہونے کی علامت ہوتی ہے۔
یہ انڈے صحت بخش اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جیسے وٹامن اے، ای اور فیٹی ایسڈز بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں۔
2۔ ہلکی رنگت کی زردی:
ان انڈوں کا تعلق فارمی مرغیوں سے ہوتا ہے ، فارمز میں مرغیوں کو گھومنے کی زیادہ آزادی نہیں ہوتی بلکہ وہ جنگلے کے اندر مصنوعی روشنیوں میں پرورش پاتی ہیں۔
3۔ زرد رنگت کی زردی:
انڈے عام طور پر سپر مارکیٹس میں دستیاب ہوتے ہیں اور فیکٹری چکن سے تعلق رکھتے ہیں۔
ان مرغیوں کی غذا بھی صحت بخش نہیں ہوتی اور ان میں صحت بخش اجزاءکی واضح کمی ہوتی ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

