Advertisement

فریزر سے گوشت کی بو کیسے ختم کی جائے؟

عید الضحیٰ یعنی گوشت کا سیزن، جس دوران ہر سمت صرف اور صرف گوشت ہی دکھائی دیتا ہے اور قربانی کی جگہ سے ہر سمت بدبو بھی ہوجاتی ہے۔

قربانی کے گوشت کو گھروں میں محفوظ کرنے کے لئے فریج یا فریزرز کا استعمال کیا جاتا ہے جس کے باعث ان میں بھی بدبو پیدا ہوجاتی ہے اور مستقل بند رہنے پر اس کی بدبو میں اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔

ایسے میں آپ فریزر کی بو کو ختم کرنے کے لئے کچھ آسان طریقوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔

 فریزر کی بُو ختم کرنے کے لئے آپ بیکنگ سوڈے کا چھڑکاؤ پورے فریزر میں کردیں۔

فریزر کی بُو ختم کرنے کے لئے ایک بوتل میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا اور پانی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے سپرے بھی کرسکتی ہیں، اس سے فریزر میں رکھا ہوا گوشت بھی خراب ہونے سے بچ جائے گا۔

Advertisement

روئی کی چھوٹی چھوٹی سی بالز بنائیں اور ان کو ونیلا ایسنس میں ڈبو دیں اور ان کو فریزر میں کے ہر خانے میں رکھ دیں، اس سے فریزر میں کبھی بھی بدبو نہیں آئے گی۔

دوسری جانب کھانا بناتے ہوئے اگر آپ کو گوشت  کی بو پسند نہین ہے تو اسے بھی ختم کرنے کے لئے چند طریقے موجود ہیں۔

 گوشت کی مہک دور کرنے کے لئے سب سے پہلے گوشت کو ایک بڑی ٹرے میں رکھیں اور اسے ر طرف سے اچھی طرح گندم کی بھوسی  سے بہت گہری کوٹنگ کریں۔

گوشت کو اسطرح تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں بعد میں استعمال یا فریز کرنے سے پہلے اسے اچھی طرح دھو لیں۔

 اب جب بھی آپ یہ گوشت پکائیں گی تو بُو نہیں آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version