Advertisement

جانیئے، انڈسٹری کی کونسی شخصیات حافظ قرآن ہیں؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات صرف  اداکاری  یا ماڈلنگ نہیں کرتی ہیں بلکہ یہ سب دیگر شعبات سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔

اس طرح کچھ شخصیات نے انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی ہے تو کسی نے وکالت میں اپنی پڑھائی کو جاری رکھا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کچھ شخصیات حافظ قرآن بھی ہیں۔

آج ہم آپ کو پاکستان کی ان شخصیات کے متعلق بتائیں گے جو کہ حافظ قرآن ہیں۔

1۔ غنا علی:

Advertisement

پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ غنا علی اپنی شادی کے بعد سے اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دینے لگی ہیں۔

غنا علی سے متعلق حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ حافظ قرآن بھی ہیں۔

کچھ روز قبل اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا گیا جہاں ان کے پر ستاروں نے اداکارہ سے مختلف سوالات کیے۔

ایک صارف نے پوچھا کہ کیا آپ حافظِ قرآن ہیں؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ہاں! میں ہوں۔

2۔ سعید اجمل :

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید اجمل کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو حافظ قرآن ہیں۔

Advertisement

سابق کرکٹر اکثر دینی محافل میں شرکت کرتے دکھائی دیتے ہیں اور مذہب کو کافی فوقیت دیتے ہیں۔

3۔ سعود قاسمی:

پاکستانی فلمی اداکار سعود قاسمی میزبان اور ڈرامہ پروڈیوسر بھی ہیں۔

انہوں نے اداکارہ جویریہ سے شادی کی ہے۔ ساتھ ہی مذہب کو کافی فالو کرتے ہیں۔

ان کے چچا قاری وحید ظفر ایک مشہور نعت خواں ہیں جبکہ سعود قاسمی حافظ قرآن ہیں۔

4۔ سرفراز احمد:

Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سرفراز احمد سے ہر کوئی واقفیت رکھتاہے۔

سابق کپتان اکثر دینی محافل نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھتے دکھائی دے چکے ہیں اور بہت خوبصورت قرآن کی تلاوت بھی کرتے ہیں۔

سرفراز احمد بھی حافظ قرآن ہیں اور ہر کوئی ان کی انفرادیت سے واقف ہے۔

5۔ اسد ملک:

90 کی دہائی میں پی ٹی وی اسکرین پر نظر آنے والے معروف اداکار اسد ملک حافظ قرآن ہے ۔اداکار اپنی منفرد کارکردگی کی وجہ سے آج بھی مشہور ہیں۔

6۔ شفقت چیمہ:

Advertisement

شفقت چیمہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا جانا مانا نام اور ولن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار شفقت چیمہ کے بارے میں بھی بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ انہوں نے بھی قرآن پاک حفظ کر رکھا ہے اور اس بات کا انکشاف اداکار نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا تھا۔

[amazonad categoryElectronics”]

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version