Advertisement

فریج کی صفائی کے لئے چند آسان ٹپس

فریج کی صفائی

اکثر اوقات ہم اپنے فریج کو الماری سمجھ کر اس میں ہر چیز  کو بلا ترتیب رکھتے ہیں جس سے ہمارا فریج بار بار  گندا بھی ہوتا ہے سامان رکھنے کی جگہ بھی کم ہوتی رہتی ہے۔

 عام طور پر گھر کے مرد حضرات اور بچے فریج کا بہت لاپروائی سے استعمال کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ فریج  دراز چیزیں رکھنے کی وجہ سے گندا ہوجاتا ہے اور ہر ہفتے تمام چیزیں باہر نکال کر فریج کی تفصیلی صفائی کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ تمام اشیاء خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو اپنے فریج کو صاف ستھرا رکھنے کے چند طریقے بتائیں گے تا کہ آپ کو اسکی صفائی مین زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے اور اسکے لئے آپ کو اپنا فریج خالی کر کے صاف کرنا پڑے گا۔

فریج کا باہری حصہ:

Advertisement

بار بار کھولنے اور بند کرنے کی وجہ سے فریج کی باہر کی باڈی پر نشان پڑ جاتے ہیں۔

اس کی صفائی کے لئے آدھی بوتل ماؤتھ واش میں چند بوندیں ڈش واش کی ملا کر اسپرے کریں اور موٹے کپڑے سے صاف کرلیں

ربڑ والے حصے کی صفائی:

فریج میں موجود ربڑ والے حصے کو صاف کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی سرنج میں تھوڑا سا لال مرچ پاؤڈر، ٹوتھ پیسٹ پاؤڈر اور پانی ملا کر ہلا لیں اور سرنج کی مدد سے اچھی طرح ربر میں ڈالیں۔

پھر ٹوتھ برش سے ہلکے ہاتھوں ربر کو صاف کرلیں۔

مرچ اور ٹوتھ پاؤڈر کی وجہ سے کیڑے اب یہاں گھر نہیں بنا سکیں گے۔

Advertisement

فریج کے دروازے پر موجود شیلف کی صفائی:

اس جگہ کی صفائی کے لئے ایک پلاسٹی کی تھیلی میں شیونگ فوم، ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ڈال کر ملائیں اور تھیلی کو باندھ کر نیچے ایک یا دو سوراخ کرکے شیونگ فوم کا مرکب اسٹینڈ پر ڈالیں اور چند منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ کچھ دیر دیر بعد ہلکا گیلا اسفنچ پھیر لیں۔

فریج کی اندرونی دیواروں کی صفائی:

فریج کی دیواروں کو صاف کرنے کے لئے دیوار پر موجود دھبوں پر ٹوتھ پیسٹ ڈالیں اور موزے سے صاف کرلیں۔

تمام گندگی صاف ہوجانے کے بعد گیلے کپڑے سے دیواریں صاف کرلیں۔

ٹوتھ پیسٹ گندگی صاف کرنے کے ساتھ جراثیم کش خصوصیات بھی رکھتا ہے اس کے علاوہ یہ ناگوار بو بھی دور کردے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version