اٹاری گیم کی عطیہ کی جانے والی کیسٹ ہزاروں ڈالر میں فروحت کردی گئی

امریکہ کے سستے اسٹور میں عطیہ کی جانے والی اٹاری گیم کی کیسٹ کو 10 ہزار ڈالر میں فروحت کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سامان چھانٹنے والا ایک ملازم کاٹھ کباڑ سے اشیاء الگ کررہا تھا کہ جب تو ان کی نظر ایک گیم ’ایئرریڈ‘ پر پڑی جو اٹاری 2600 کونسول میں لگنے والی ایک کیسٹ تھی۔
ملازم کو یہ کیسٹ کچھ عجیب لگی کیونکہ رنگ نیلا تھا اور اس پر ایک ہینڈل نما شکل بنی ہوئی تھی جبکہ پرانے گیم کی کیسٹ سیاہ رنگ کی ہوتی ہیں جن پر اسٹیکر لگا ہوتا ہے۔
بعدازاں ایئر ریڈ کو بہت اہتمام سے الگ کر کے اسے 10 جون کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا جہان اسکی بولی 500 ڈالر سے شروع ہوئی اور پہلے دن 1000 ڈالر تک پہنچی۔ ایک ہفتے بعد اس کی بولی 10,590 ڈالر تک جاپہنچی تھی۔
خیال رہے کہ ایئر ریڈ 1982 میں ریلیز ہوا تھا جس میں ایئرشپ کنٹرول کرکے ایک شہر کو بچانا ہوتا ہے۔ اس کے مین اے ورژن کی صرف 13 کاپیاں ہی دنیا بھر میں موجود ہیں۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News