ماہرین گرم پانی سے غسل کرنے کی ہدایت کیوں دیتے ہیں؟

اکثر بڑے بزرگوں کو آپ نے یہ کہتے سنا ہوگا کہ غسل کے لئے ٹھنڈے پانی کے بجائے نیم گرم پانی کا انتخاب کرنا چاہیئے۔
اس حوالے سے تحقیق بھی کی گئی ہے جس کے نتائج میں گرم پانی سے غسل کو انسانی صحت کے لئے مفید قرار دیا گیا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ باقاعدگی سے گرم شاور لینے سے خون کے بہاؤ، جسمانی درجہ حرارت اور دل کے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
گرم پانی سے غسل کے فوائد ورزش کے فوائد سے ملتے جلتے ہیں جیسے کہ گرم پانی سے مستقل طور پر نہانا دل کی صحت، خون کی رگوں اور خلیوں کی پیداوار اور ان کی بہتری کے لئے مفید ہوتا ہے۔
اس کے دیگر فوائد میں بلڈ پریشر کنٹرول کرنا، سوزش کم کرنا اور ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں بلڈ شوگر کنٹرول کرنا شامل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش بہت کم لوگ کر سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس یا تو وقت کم ہوتا ہے یا کوئی ایسا محرک نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ورزش جاری رکھی جائے لیکن ایسے لوگوں کے لئے گرم پانی سے نہانا ورزش کا متبادل ہے۔
تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ورزش چربی سے چھٹکارا پانے، پٹھوں کو مضبوط کرنے میں زیادہ فائدہ مند ہے، لیکن گرم پانی سے غسل سے بھی جسمانی درجہ حرارت دل کی دھڑکن اورخون کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News