Advertisement

ٹرین کے ڈبوں پر یہ نشانات کیوں ہوتے ہیں؟

زندگی میں ہر کوئی شخص کبھی نا کبھی ٹرین کا سفر ضرور کرتا ہے اور زیادہ تر لوگ ٹرین کے سفر سے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بعض لوگوں کو ٹرین کا سفر کافی لمبا لگتا ہے اور وہ اس لمبے سفر سے بیزاری کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

یہ سب باتیں ایک طرف لیکن اسٹیشن پر موجود ہر انسان نے یقینی طور پر ٹرین کے ڈبوں پر موجود نشانات ضرور دیھکے ہونگے تاہم ان کا مطلب اور مقصد دونوں ہی نامعلوم بھی ہونگے۔

تو آج ہم آپ کو ٹرین کے ڈبوں پر موجود نشانات کے متعلق کچھ معلومات فراہم کریں گے۔

ایکس کا نشان:

Advertisement

ایکس کا نشان ہر مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے پیچھے بنا ہوتا ہے، اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن تک ٹرین پوری آئی ہے۔

 اگر یہ نشان نہ ہوتو اسٹیشن پر موجود ریلوے حکام سمجھ جاتے ہیں ہے کہ ضرور ٹرین کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے ٹرین پوری اگلے اسٹیشن تک نہیں پہنچ سکی۔

یہ حادثہ کسی قسم کا بھی ہو سکتا ہے جیساکہ ٹرین کو کسی گروہ نے لوٹ لیا ہو، ٹرین پٹری سے اتر گئی ہو یا پھر ٹرین کسی کھائی وغیرہ میں گر گئی ہو۔یہ نشان عموماََ سفید یا پیلے رنگ کا ہواتا ہے اور اس کا سائز بھی کافی بڑا ہوتا ہے۔

ایل اور وی کا نشان:

اس نشان کا  اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ٹرین کا آخری ڈبہ، اس الفاظ لکھنے کا بھی یہی مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ جب ٹرین ایک سے دوسرے اسٹیشن پر آئے تو معلوم ہو جائے کے ٹرین مذکورہ اسٹیشن پر مکمل آئی ہے اور اس کو کوئی حادثہ درپیش نہیں آیا ہے۔

ٹرین کے پیچھے بتی کیوں ہوتی ہے؟

Advertisement

اس بتی کو لگانے کا مطلب یہ ہے کہ رات کے وقت میں تو ایکس کا نشان نظر نہیں آتا تو رات میں ٹرین کے آخری ڈبے پر یہ بتی یا لائٹ نصب ہوتی ہے اسے جلا دیا جا تاہے، تاکہ اگر رات میں جب ٹرین ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن پر پہنچے تو ریوتے حکام اس بتی کو جلتا دیکھ کر مطمئن ہو جائیں کہ ٹرین کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version