Advertisement

کورونا سے بچاؤں کیلئے ویکسین لگوانا کیوں ضروری ہے؟ وجہ جان لیں

کورونا وائرس اس دنیا میں گزشتہ 2 سال سے خوف کی علامت بنا ہوا ہے اور اب کئی لوگوں کو موت کی نیند سلا بھی چکا ہے۔

جب اس وائرس کی شدت میں کمی آتی ہے اور زندگی معمول کی جانب آنے لگتی ہے تو دنیا اس کی نئی لہر کی زد میں آجاتی ہے۔

اب تک اس وائرس کی 3 لہریں گزر چکی ہیں اور موجود چوتھی لہر، جسے ڈیلٹا وائرس کا نام دیا گیا ہے یہ سب سے زیادہ خطر ناک قرار دی گئی ہے۔

اس وائرس کا شکار ہونے والے افراد کو صرف جسمانی کمزوری کا سامنا نہیں ہوتا ہے بلکہ وہ ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے یہ نہیں کہا کہ کورونا وائرس ہی ان تمام دماغی و ذہنی مسائل کی وجہ بنتا ہے، تاہم اس مطالعے سے کورونا وائرس اور 14 مختلف دماغی و نفسیاتی کیفیات میں تعلق ضرور سامنے آیا ہے۔

Advertisement

ماہرین نے بتا دیا کہ کسی وبائی بیماری میں مبتلا ہوجانا بری خبر ہوتی ہے جسے سن کر کوئی بھی شخص شدید اعصابی تناؤ، تشویش اور ڈپریشن کا شکار ہوسکتا ہے اور یہ کیفیت طویل عرصے تک برقرار بھی رہ سکتی ہے۔

اس کے بر عکس متاثرہ شخص کام میں  چڑچڑا پن اور بدمزاجی کا مسلسل اظہار کرسکتا ہے۔

دوران تحقیق کورونا وائرس اور دماغی و نفسیاتی مسائل میں ممکنہ تعلق کے کچھ  شواہد  بھی مل چکے ہیں تاہم موجودہ مطالعہ ان سب سے زیادہ مضبوط ہے۔

 اس وائرس سے بچاؤ کے لئے مخلتف ویکسینز کی تیاری کو بھی ممکن بنایا گیا ہے جس سے انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور انسان کافی حد تک اس وائرس کا شکار ہونے سے بھی بچ جاتا ہے۔

کورونا وائرس کے مرض کا شکار  ہونے اور اس سے ہونے والے اثرات سے  بچنے کے لئے دنیا بھر کے ماہرین، ڈاکٹرز و سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ  جلد سے جلد ویکسینیشن کروانا ایک عقلمندی کا فیصلہ ہے۔

ویکسین کے بعد اس مرض سے بھی کافی حد تک بچیں رہینگے اور اس کے اثرات سے آپکی زندگی متاثر نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Next Article
Exit mobile version