اگر آپ بھی سیب کے بیج کھاتے ہیں تو یہ آپ کی جان بھی لے سکتے ہیں

سیب کھانا صحت کے لئے بہت فائدے مند ہوتا ہے ، اس پھل میں ایسی قدرتی تاثیر موجود ہوتی ہے جو انسان کے جسم میں موجود بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
لیکن جہاں سیب سے اس قدر فائدے ہیں وہیں اس کے چھوٹے چھوٹے بیج انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں یا شاید جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔
آج اس آرٹیکل میں ہم آپ کو سیب کے بیجوں کے حوالے سے بتائیں گے۔
آپ سیب کے چھلکوں کے ساتھ اس کے بیج بھی کھانا پسند کرتے ہیں اور اگر آپ ایک وقت میں سیب کے تقریباً 200 بیجوں کو چبائیں اور کھا جائیں تو یہ اسی وقت جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔
اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کے بیج زہریلے ہوتےہیں اور ان میں سائینسائڈ موجود ہوتا ہے۔
سیب کے بیج کی مناسب مقدار سائینائڈ کے نقصان سے محفوظ رکھ سکتی ہے اور وٹامن (بی-17) کینسر اور ٹیومر کی نشونما کو روکتا ہے، ساتھ ہی اس میں ضروری خلیات کو چھوڑ کر کینسر پیدا کرنے والے خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News