Advertisement

کیا سیب کا سرکہ واقعی بہت زیادہ فائدے مند ہوتا ہے؟

سیب کا سرکہ سیب کے جوس سے تیار کیا جاتا ہے جو سیب کے جوس کو ابالنے کے بعد کئی مراحل سے گزارنے کے بعد تیار کیا جاتا ہے۔

پیلے رنگ کا یہ سرکہ سلاد، چٹنی، اچار وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

سیب کا سرکہ متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے، یہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے اور نظام انہضام کو بہتر کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے سیب کے سرکے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد سائنس سمیت اسلامی تعلیمات سے بھی ثابت ہوتے ہیں۔

سیب کے سرکے سے ہونے والے فائدے آج ہم آپ کو اس آرٹیکل میں بتائیں گے۔

Advertisement

1۔ خشکی کا خاتمہ:

اگر بالوں کی خشکی کا سامنا ہے تو سیب کا سرکہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

2۔ شوگر لیول:

ماہرین صحت کے مطابق سیب کے سرکے میں ایسیڈک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ ذیابیطس 2 کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

سیب کے سرکے کی کچھ مقدار روزانہ پینے سے بلڈ شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔

3۔ وزن میں کمی :

Advertisement

سیب کا سرکہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اس میں موجود ایسیڈک ایسڈ بھوک کم کر کے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔

4۔ دانتوں کی صفائی:

سیب کے سرکے سے غرارے کرنے سے دانتوں پر جمے داغوں کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے اور وہ چمکنے لگتے ہیں۔

5۔ نزلہ، کھانسی کا علاج:

نزلہ زکام، جِلدی انفیکشن کا شکار افراد کے لیے سیب کا سرکہ نہایت مفید ثابت ہوتا ہے، اس میں موجود پوٹاشیم ناک کو کھولتا ہے جبکہ ایسیڈک ایسڈ وائرس کی شدت کو کم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version