Advertisement

کرنسی نوٹوں سے کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ کتنا ہوتا ہے؟

گزشتہ سال کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث ماہرین نے یہ  مشورہ دیا تھا کہ کرنسی نوٹس کی جگہ اگر ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی جائے تو زیادہ مناسب رہے گا۔

بعدازاں کرنسی نوٹوں کو صاف کرنے کیلئے مارکیٹ میں ’’الٹرا وائلٹ لائٹ سینیٹائزرمتعارف کروائے گئے تھے جو کہ کرنسی نوٹ کو جراثیم سے محفوظ بنانے کے لئے مدد گار ثابت ہوئے تھے۔

لیکن اس سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس  میں بتایا گیا ہے کہ کرنسی نوٹوں کی وجہ سے کورونا وائرس کس حد تک متاثر ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے اپنی تحقیق کے دوران اندازہ لگایا ہے کہ کرنسی نوٹوں سے لوگوں میں کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ5 سینٹ، 10 سینٹ اور ایک یورو کے سکوں پر بالترتیب 6 دن، 2 دن اور ایک گھنٹے بعد متعدی وائرس کو دریافت نہیں کیا جاسکا۔

Advertisement

محققین کے مطابق 5 سینٹ میں اتنے کم وقت پر وائرس ختم ہونے کی وجہ یہ تھی کہ وہ کاپر سے بنے ہوتے ہیں، جن پر وائرسز زیادہ مستحکم نہیں رہ پاتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ تحقیق یورپین سینٹرل بینک نے جرمنی کی روہر یونیورسٹی کے ماہرین کے اشتراک  سے کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version