Advertisement

آسمان پر ’انسانی چہرہ‘ نمودار! لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

کیمرہ اور فوٹوگرافی کا شوق اب آہستہ آہستہ فن بنتا جارہا ہے جس کی مدد سے آپ کہی بھی اور کسی بھی وقت کسی بھی لمحے کو یادگار کی طرح محفوظ کرسکتے ہیں۔

یہ فوٹوگرافی اب صرف شادیوں یا صرف تقریبات تک محدود نہیں رہی ہے بلکہ اس کا دائرہ اس قدر وسیع ہوگیا ہے کہ اب ہر چیز کی فوٹوگرافی  کی الگ الگ فیلڈز بن چکی ہیں۔

پھر چاہے وہ ویڈنگ فوٹوگرافی ہو یا پھر وائلڈ لائف فوٹوگرافی ہو اور اب نیچر فوٹوگرافی بھی ہونے لگی ہے جس کی وجہ سے کیمرے میں قدرت کے حسین نظاروں کو بھی قید کرلیا جاتا ہے۔

آج ہم ایسی ہی ایک تصویر کی بات کریں گے جس میں آسمان پر ’انسانی چہرہ‘ دیکھا گیا ہے۔

حال ہی میں آسٹریلیا کے ایک ایسے ہی نوجوان نے بادل کی ایسی تصویر لی جس کو دیکھ کر ہزاروں لوگ حیران رہ گئے۔

Advertisement

اس تصویر کو  غور سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہورہا جیسے بادل کے درمیان سے کوئی زمین کی طرف جھانک رہا ہے مگر یہ چہرہ نما کی شبیہ ہے، جو بادلوں کے جمع ہونے پر مختلف صورتوں میں سامنے آتی ہیں۔

چودہ سالہ جرویس سمالمان آسٹریلیا کے مغربی علاقے ہوپ ٹاؤن کے رہائشی ہیں، جنہوں نے گزشتہ ہفتے شام کے وقت بادلوں کی چند تصاویر لیں۔

Advertisement

یہ نوجوان پروفیشنل فوٹو گرافر ہے ، جس نے اب تک کئی مقابلوں میں حصہ لیا اور ایک بار وہ دوسرے نمبر پر بھی رہا، جس میں اُس نے سمندری بلی کی خوبصورت تصاویر بنائی تھی۔

جرویس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس تصویر کو شیئر کیا، جس میں آپ ’انسانی چہرہ‘  نما بادل دیکھ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version