Advertisement

بلیاں بھی 7 مختلف طرح کی شخصیتی خواص کی حامل ہوتی ہیں، تحقیق

جس طرح انسان کی شخصیت کو پرکھنے اور پڑھنے کے لئے ان کی رویوں میں تبدیلی ار دیگر پہلوؤں پر تحقیق کی جاتی ہے اسی طرح پالتو جانوروں کے مختلف پہلوؤں پر بھی تحقیق کی جانے لگی ہے۔

اس ضمن میں حال ہی میں بلیوں کی شخصیت میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے تحقیق کی گئی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ بلیاں بھی 7 مختلف طرح کی شخصیتی خواص کی حامل ہوتی ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بلیوں میں شخصیت اور برتاؤ کے حوالے سے 7 خصلتیں پائی جاتی ہیں، ان میں جوش اور چنچل پن، خوف زدگی، انسانوں کے خلاف جارحیت، انسانوں سے ملنساری، بلیوں سے ملنساری، رہنے کی جگہ پر گندگی پھیلانا اور بہت زیادہ بناؤ سنگھار کرنا شامل ہیں۔

تحقیق کے مطابق سیامی اور بالینیز  بلیاں سب سے زیادہ بناؤ سنگھار کی شوقین ہوتی ہیں، جب کہ دنیا میں بلیوں کی سب سے نایاب نسل ’ٹرکش وین‘ انسانوں پر حملہ کرنے میں سب سے نمایاں ہونے کے علاوہ دیگر بلیوں سے میل جول رکھنا بھی پسند نہیں کرتی۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ بنگالی بلی کو سب سے زیادہ متحرک، جب کہ فارسی اور ایگزوٹک نسل والی بلیوں کو سب سے سست پایا گیا ہے۔

Advertisement

سب سے زیادہ خوف زدہ رہنے والی بلیوں میں روسی بلیاں جب کہ سب سے کم خوف زدہ بلیوں میں ابی سینا  یعنی موجودہ ایتھوپیا کی نسل کی بلیاں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version