Advertisement

روتے ہوئے شوہر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کرنے والی خاتون کڑی تنقید کی زد میں

امریکا میں ایک خاتون اپنے روتے ہوئے شوہر کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کڑی تنقید کی زد میں آگئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکسز کے شہرڈیلس کی رہائشی جیکلین گبسن نامی 28 سالہ خاتون نے ویڈیو میں بتایاکہ ان کے  شوہر کچھ جذباتی ہو رہے تھےجس پرانہوں نے اپنے شوہرکوباہر جانے اور کھلی ہوا میں گہرے سانس لینے کو کہا اور کچھ دیر بعدانہوں نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو وہ بیٹھے  رو رہے تھے۔

جیکلین کے ان الفاظ کے ساتھ ویڈیو میں اس کے شوہر کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین نے اس ویڈیو پر جیکلین کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ اکثر لوگوں کا کہنا تھا کہ جیکلین کو چھپ کر اپنے شوہر کی ویڈیو بنانے اور ٹک ٹاک پر پوسٹ کرنے کی بجائے باہر جا کر اس کی ڈھارس بندھانی چاہیئے تھی۔

بعد ازاں جیکلین ایک اور ویڈیو پوسٹ کرتی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ کار میں بیٹھی ہوتی ہیں اورسابق ویڈیو پر بات کر رہی ہوتی ہیں کہ لوگ کس طرح ان  پر تنقید کر رہے ہیں۔ حالانکہ وہ ویڈیو بنانے کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کی اجازت سے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version