شمالی کوریا میں اسکوئیڈ گیم اسمگل کرنے والے شخص کو سزائے موت کا حکم

شمالی کوریا میں اسکوئیڈ گیم اسمگل کرنے کے الزام میں پکڑےجانے والے شخص کو سزائے موت سنادی گئی۔
ریڈیو فری ایشیاء کی ایک رپورٹ کے مطابق ملزم پر مبینہ طور پر نیٹ فلکس کی سپر ہٹ سیریز اسکوئیڈ گیم کی کاپی شمالی کوریا لے جانے کا الزام ہے۔ جس پر اس کا کہنا ہے کہ اس نے شو کی فلیش ڈرائیوز فروخت کی ہیں۔
قانون نافذ کرنےوالے ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک ہائی اسکول طالبعلم نے خفیہ طور پر اسکوئیڈ گیم کی فلیش ڈرائیو خریدی اور دوست کے ساتھ شو دیکھا۔
ذرائع کے مطابق اس دوست نے دوسرے طالبعلم کو بتایا اور بالآخر طلباکو پکڑ لیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مبینہ اسمگلر سزا پانے والا اکیلا شخص نہیں۔ ایک طالبعلم کو عمر قید جبکہ چھ دیگر افرادکو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
متعدد اساتذہ اور اسکول حکام کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
مبینہ اسمگلر کو فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑا کر کے سزائے موت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

