بیوی سے محبت کا انوکھا اظہار، ایک نیا تاج محل تیار

محبوبہ سے محبت کا اظہار کرنا اور اسکی محبت میں کوئی انوکھا کام کرجانا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن بیوی سے بےپناہ محبت کا اظہار کرنا واقع ایک نئی بات ہے۔
حال ہی میں بھارت کے ایک شہری نے اپنی بیوی سے محبت کے اظہار کے لئے ایک نیا تاج محل تعمیر کروالیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے رہائشی نے آگرہ میں موجود اصلی تاج محل جیسا گھر اپنی بیوی کو تحفے میں دیا ہے جس کی تیاری میں 3 سال کا عرصہ لگا ہے۔
اس محل نما گھر میں 4 کمرے ہیں، دو کمرے اوپری منزل جبکہ دو نچلے پورشن میں ہیں، اس گھر کا گنبد 29 فُٹ اونچا ہے، اس میں ایک بہت بڑا ہال، لائبریری اور جم بھی موجود ہے۔
تاج محل کی تعمیر کے حوالے سے شہری کا کہنا ہے کہ ایک تاج محل شاہ جہاں نے ممتاز کی یاد میں بنوایا تھا اور ایک تاج محل یہ ہے جو ہماری محبت کی نشانی ہے۔
خیال رہے کہ مدھیہ پردیش کے رہائشی پیشے کے تحت ایک ٹیچر ہیں جن کا نام آنند پرکاش ہے اور ان کی عمر 52 سال ہے جبکہ ان کی بیگم بھی پیشے سے ایک ٹیچر ہیں جن کا نام منجوشا ہے اور ان کی عمر 48 سال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

