Advertisement

مریخ پر زندگی کی تلاش، انسانی عقل کو دنگ کردینے والے شواہد دریافت

مریخ پر زندگی اور دیگر اہم معدنیات کی تلاش کے  لئے بھیجے جانے والے روبوٹ ’ پرسیورینس ‘ نے کچھ ایسے شواہد جمع کئے ہیں جو کہ اس زمین کے حوالے سے مزید جاننے میں  حیران کن طور پر مدد کریگی۔

پرسیورینس ایک روبوٹ سے جو کہ ناسا کی جانب سے مریخ پر انسانی زندگی کی کھوج اور اس سے منسلک شواہد جمع کرتا پے۔

حال ہی میں اس روبوٹ نے ایک ایسا نمونہ حاصل کیا ہے جس کی مدد سے اس جگہ کے موسم کی تبدیلیوں اور ہزاروں سال پہلے موجود پانی کے متعلق جاننے میں مدد مل سکے گی۔

مریخ پر خلائی گاڑی پرسیویرنس کے مقاصد میں اگلے ایک سال میں دو درجن سے زیادہ ایسے نمونے حاصل کرنے ہیں جو پھر اس دہائی کے آخر میں امریکہ اور یورپ کی مشترکہ کوشش سے زمین پر واپس پہنچائے جائیں گے۔

Advertisement

پرسیورینس اس سال فروری میں مریخ کے جیزیرو نامی گڑھے پر اتری تھی جس کی چوڑائی 45 کلومیٹر ہے، اس گڑھے کے بارے میں خیال ہے کہ اربوں سال پہلے یہاں ایک جھیل تھی۔

اس تاریخ کی وجہ سے ماہرین کا خیال ہے کہ اگر مریخ میں زندگی کبھی انتہائی بنیادی صورت میں موجود تھی تو پھر جیزیرو میں اس کے آثار ضرور ہوں گے۔

اس روبوٹ میں ایسا نظام موجود ہے جس کے ذریعے یہ روبوٹ اس پتھر کا انگلی کے برابر حجم کا ٹکڑا کاٹ کر اسے سیلنڈر نما ٹیوب میں بند کردیتا ہے اور اسکی تصاویر زمین پر بھیج دی جاتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version