Advertisement

لبنانی دندان سازوں کی انجمن میں لڑائی، نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی

لبنان میں دانتوں کے ڈاکٹروں کی انجمن کے انتخابات کے نتائج پیش کرنے کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ہال میں ہنگامہ آرائی اور ہاتھا پائی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس دوران میں 5 بیلٹ بکسوں کو زمین پر مار کر توڑدیا گیا۔ اس صورت حال کے نتیجے میں مذکورہ انتخابات کو منسوخ کر دیا گیا۔

اس افراتفری کی وجہ ڈاکٹروں کی تکنیکی خرابی کے باعث ووٹوں کی گنتی والے ہال میں لگائی گئی اسکرین پر نتائج نہ دیکھ پانا تھی۔

 اسی اثنا میں انتخابات کی عدم شفافیت کے حوالے سے شکایات موصول ہونا شروع ہو گئیں۔

دانتوں کے ڈاکٹروں کی انجمن کی سربراہ ڈاکٹر امیلی ہائیک نےایک  چینل کو بتایا کہ ’ہمیں کچھ مشکوک معاملہ محسوس ہوا جس پر ہاتھوں سے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا۔ اس دوران ڈاکٹروں کے بیچ اشکال پیدا ہو گیا اور پھر بیلٹ بکس ہوا میں اچھالے گئے جو زمین پر آ گرے۔ اس دوران میں بعض نا معلوم چہرے بھی دکھائی دیے۔ اس پر ہم نے ڈاکٹروں کو رکنے کے لیے کہا تا کہ کوئی شرپسندی نہ ہو تاہم افسوس کی بات ہے کہ پھر بھی یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آ گیا‘۔

لبنان میں ایک سیاسی جماعت کے سربراہ سامی الجمیل نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ دانتوں کے ڈاکٹروں کی انجمن کے انتخابات میں جو کچھ ہوا وہ شرم ناک ہے۔

Advertisement

لبنان میں دانتوں کے ڈاکٹروں کی انجمن کے ارکان کی تعداد تقریبا 4500 ہے۔ ان میں 2500 مسلمان اور 1700 کے قریب مسیحی ڈاکٹر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version