Advertisement

85 منٹ کی صدارت، کمالاہیرس امریکا کی پہلی خاتون صدر بن گئیں

امریکی نائب صدر کمالا ہیرس قائم مقام صدارت کا عہدہ سنبھال کر امریکا کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن کی طبیعت کی ناسازی اور طبی ٹیسٹ کے لیے بے ہوشی کے دوران نائب صدر کمالا ہیرس نے ملک کی صدارت سنبھالی تھی۔

یہ اختیارات ان کے پاس صرف 85 منٹ تک رہے اس طرح وہ سب سے مختصر عرصے کے لیے صدر رہنے والی شخصیت بھی بن گئیں۔

یہ دلچسپ صورت حال اُس وقت پیدا ہوئی جب 79 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن کو طبی معائنے اور کولونو اسکوپی کے لیے اسپتال میں بے ہوش کرنا پڑا تھا۔ آپریشن سے قبل صدر نے اپنے تمام اختیارات نائب صدر کو تفویض کردیے تھے۔

آئینی طور پر کمالا ہیرس امریکا کی صدر بن گئیں تاہم کولونو اسکوپی کے بعد ہوش میں آتے ہی جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ملکی امور چلانے کے لیے صحت مند اور تیار ہوں۔

Advertisement

اس طرح محض 85 منٹ بعد ہی کمالا ہیرس صدر سے دوبارہ نائب صدر بن گئیں۔ پہلی خاتون صدر ہونے اور مختصر ترین دورانیے کے لیے صدر بننے والی کمالا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون سیاہ فام نائب صدر بھی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا کہ صدر کے اختیارات کی منتقلی امریکی آئین کے مطابق ہے اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل  صدر جارج ڈبلیو بش نے 2002 اور 2007 میں یہی طریقہ کار اختیار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version