Advertisement

کیا نہاتے وقت دانت صاف کرنا درست ہے؟ سنگین بحث چھِڑ گئی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ریڈِٹ پر ایک صارف نے انوکھا سوال پوچھ کر زبردست بحث چھیڑ دی۔ صارف نے سوال کیا کہ آیا نہاتے ہوئے اپنے دانتوں کو برش کرنا نارمل ہے یا نہیں۔

صارف کی جانب سے یہ سوال اس وقت پوچھا گیا جب ان کی گرل فرینڈ نے ان کے اس عمل کو غیر معمولی قرار دیا۔

صارف نے لکھا کہ ان کی گرل فرینڈ کو حال ہی میں ان کی جانب سے اس بات کا علم ہوا کہ وقت بچانے کی خاطر وہ نہانے کے ساتھ ساتھ دانت بھی صاف کرتے ہیں اور اس سے انہیں کبھی کوئی عار محسوس نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی گرل فرینڈ کا خیال ہے کہ یہ عمل غیر معمولی اور عجیب ہے اور وہ اس بات پر قائل ہیں۔ کیا ہمارے قارئین میں سے کوئی اس بحث میں حصہ لینا چاہے گا۔

کئی افراد نے اس بحث میں حصہ ڈالتے ہوئے اس کو معمولی عمل قرار دیا۔

Advertisement

ایک شخص نے کہا کہ وہ بالوں پر کنڈشنر لگانے کے بعد دانتوں پر برش کرتے ہیں تاکہ کنڈشنر دھونے سے پہلے وہ بالوں میں اچھی طرح جذب ہوجائے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ یہ عمل روزانہ کرتے ہیں۔

تیسرے صارف جو کہ ایک ٹینٹسٹ تھے، انہوں نے لکھا کہ وہ بھی دانت نہاتے وقت مانجتے ہیں۔

تاہم ایک صارف نے دلچسپ کمنٹ کیا کہ ایک بار انہوں نے نہاتے وقت برش کرنے کی کوشش کی لیکن تھوڑی دیر بعد ہی رک گئے کیوں کہ اس سے وقت ہیں بچتا بلکہ آپ نہانے میں تھوڑا اور وقت لگا دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version