Advertisement

24 گھنٹوں میں سے ایک سیکنڈ ختم کرنے پر غور

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس وقت ہماری زمین کے گھومنے کی رفتار نصف صدی قبل کی رفتار سے زیادہ ہے اور اس طرح رفتار کا بڑھنا جاری رہا تو شاید ایٹمی گھڑی سے ایک سیکنڈ کو کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہمارے سیارے کی اپنے محور کے گرد گھومنے کی رفتار شروع سے ہی بدلتی رہی ہے۔

آج سے لاکھوں سال قبل زمین ہر سال 420 بار گھومتی تھی لیکن اب 365 بار ہی گھومتی ہے۔

تاہم، بعض اوقات یہ گھومنے کی رفتار معمولی سی تبدیل ہوتی ہے جو عالمی سطح پر وقت متعین کرنے والی گھڑی-ایٹمی کلاک- کو متاثر کرتی ہے اور جب زمین تھوڑی تیز گھومتی ہے تو کچھ سیکنڈزکو نکالنا پڑ جاتا ہے۔

برطانیہ کے نیشنل فزیکل لیبارٹری سائنسٹسٹ پیٹر وِبرلے نےخبردار کیا ہے کہ اگر یہ رفتار مزید بڑھی تو ایک سیکنڈ کے نفی کی ضرورت پڑے گی۔

Advertisement

زمین پر ہر روز 86 ہزار 400 سیکنڈز ہوتے ہیں لیکن یہ گردش ایک جیسی نہیں ہے جس کا مطلب ہے کہ ایک سال کے عرصے میں ہر روز سیکنڈ کا معمولی حصہ کم یا زیادہ ہوتا ہے۔

اس کا سبب زمین کی تہہ حرکت، اس کے بحر اور ایٹماسفیئر کے ساتھ چاند کی کشش بھی ہے۔

ایٹمی کلاک عین مطابق ہے اور وقت کی پیمائش ایٹم میں الیکٹرون کی حرکت پر کرتی ہے۔

لہٰذا ایٹمی گھڑی کو زمین کےچکر کے سیکنڈز سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے ہر 18 مہینوں میں 1972 سے سیکنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

آج تک کبھی بھی ایٹمی گھڑی سے سیکنڈ کم نہیں کیا گیا ہے۔

یہ خیال تب سامنے آیا جب گردش نے رفتار پکڑنی شروع کی لیکن 2021 میں رفتار فی دن 0.39 ملی سیکنڈ کےحساب سے دوبارہ ہلکی ہوگئی ہے۔

Advertisement

ایک سائنس دان کا کہنا تھا کہ رفتار کی وجہ سے آتے اس فرق کو بڑا ہونے سےروکنے کے لیے 1972 میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایٹمی گھڑیوں میں وقتاً فوقتاً سیکنڈز کا اضافہ کر دیا جائےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version