Advertisement

ڈی این اے میچ، 25 سال پرانے قتل کا معمہ حل

ڈی این اے میچ ہو جانے پر 25 برس پرانا قتل کا کیس حل کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق سان فرانسسکو بے ایریا کی ویٹریس کے قتل کا معمہ 25 سال بعد ڈی این اے میچ ہو جانے کے بعد حل ہوگیا۔

کاؤنٹی شیرف کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم ڈینی لیمونٹ ہیملٹن کے خلاف 24 ستمبر 1996 کو مبینہ طور پرِسیلا لوئس کو زیادتی اور لوٹ مار کی کوشش کے دوران کروکٹ شہر کے ایک ریسٹورانٹ میں ڈبو کر قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ تفتیش کاروں کیجانب سے درجنوں لوگوں کے انٹرویو کیے جانے اور شواہد جمع کرانے کے بعد بھی کیس الجھا رہا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تفتیش کاروں نے گزشتہ برس ڈی این اے کرائم لیب میں ایک اضافی ثبوت جمع کرایا جو میچ کر گیا اور ہیملٹن کا جرم سے تعلق بن گیا۔

Advertisement

حکام کے مطابق ہیملٹن جنسی تشدد کے جرم میں سین ڈیے گو کے قریب سرکاری جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

تاہم اس بات کا علم نہیں کہ آیا اس کے پاس وکیل ہے کہ نہیں جو اس کی نمائندگی کر سکے۔

پرِسیلا لوئس کی کزن ٹرائے کنسلو کا کہنا تھا کہ لوئس کے قتل نےانہیں سالوں تک ڈرا کر رکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیٹ کی چربی ختم کرنے والا ’پانی‘ متعارف؛ مگر یہ کام کیسے کرتا ہے؟
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version