رواں سال ’محمد‘ نام سب سے زیادہ مقبول قرار

اسلامی پیغمبر کا نام، “محمد” 2021 میں برطانیہ میں لڑکوں کا سب سے مقبول نام بن گیا ہے۔
اس حوالے سے حمل اور بچے کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک برطانوی ویب سائٹ نے اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں اس حوالے سے بتایا ہے۔
تازہ ترین مردم شماری کے مطابق برطانیہ میں 3.3 ملین سے زیادہ مسلمان آباد ہیں اور پورے ملک کے 18% کے مقابلے برطانیہ میں نصف مسلمان غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ’محمد‘ نام لڑکوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا نام شمار کیا گیا تھا اور اس سال بھی یہ نام 28ویں نمبر پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ سال 2021 کے سب سے زیادہ استعمال کئے جانے والے ناموں میں لڑکیوں کے لئے ’اولیویا‘ جبکہ لڑکوں کے لئے ’لیام‘ استعمال کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

