Advertisement

گوگل نے قائد اعظم کی پیدائش پر ڈوڈل جاری نہیں کیا

ہر اہم موقع پر ڈُوڈل جاری کرنے والے گوگل نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 146ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ڈُوڈل جاری نہیں کیا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ گُوگل نے قائدِ اعظم کا ڈُوڈل جاری نہ کیا ہو۔ اس سے پہلے بھی کبھی گوگل نے قائد اعظم یا علامہ اقبال کا کوئی ڈُوڈل جاری نہیں کیا۔

گوگل نے پاکستان کے لیے ڈوڈل جاری کرنے کا سلسلہ یکم مئی 2010 یومِ مزدور سے شروع کیا۔

تب سے اب تک گُوگل کئی نامور شخصیات کے ڈوڈل جاری کر چکا ہے۔

ان شخصیات میں عبدالستار ایدھی، استاد نصرت فتح علی خان، مہدی حسین، اقبال بانو، نازیہ حسن، نور جہاں،رُتھ فاؤ، بانو قدسیہ کرکٹر محمد حنیف، وحید مراد، سعادت حسن منٹو، معین اختر، فاطمہ ثریا بجیا اور وحید مراد سمیت دیگر شامل ہیں۔

Advertisement

2010 سے اب تک گُوگل پاکستان کے لیے 72 ڈُوڈل جاری کر چکا ہے۔ تاہم ایک بار بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا ڈُوڈل جاری نہیں کیا گیا ہے۔

وضح رہے ایک روز قبل 24 دسمبر کو گوگل نے معین اختر کی یومِ پیدائش پر ڈوڈل جاری کیا تھا۔

گُوگل کی جانب سے ڈوڈل جاری کرنے کی یہ رِیت 23 سال قبل 30  اگست 1998 کو شروع کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version