چین کے ’مصنوعی سورج‘ کا نیا ورلڈ ریکارڈ

چین کے ’مصنوعی سورج‘ نیکلیئر فیوژن ری ایکٹر نے 17 منٹ سے زیادہ دیر تک سات کروڑ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر چل کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
ذرائع کے مطابق چین کے شہر ہفے میں قائم ویکسپیریمنٹل ایڈوانسڈ سپر کنڈکٹنگ ٹوکامک (EAST) نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر نے طویل دورانیے تک چلنے کا یہ ریکارڈ 30 دسمبر کو بنایا۔
EAST نے 101 سیکنڈز تک 12 کروڑ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر چلنے کا گزشتہ ریکارڈ بھی بنایا تھا۔ ری ایکٹر کی جانب سے یہ ریکارڈ مئی میں بنا تھا۔
نیوکلیئر فیوژن پاور بھاری ہائیڈروجن ایٹمز کا تصادم کرا کر ہیلیم بنا کر کام کرتی ہے، جس سے بڑی مقدار میں توانائی نکلتی ہے۔ یہ عمل ری ایکٹرز میں مصنوعی انداز میں کیا جاتا ہے جو سورج جیسے ستاروں میں قدرتی طور پر ہوتا ہے۔
اس کامیابی کا اعلان انسٹیٹیوٹ آف پلازما فزکس آف دی چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ایک محقق اور اس تجربے کے انچارج گونگ شیان ژو نے جمعے کے روز کیا۔
انہوں نے کہا ہم نے 2021 کے پہلے نصف میں 101 سیکنڈ تک 12 کروڑ ڈگری پلازما درجہ حرارت حاصل کر کے تجربے میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار 1056 سیکنڈز تک سات کروڑ ڈگری سیلسیس کے قریب ری ایکٹر چلا کر ، فیوژن ری ایکٹر کو چلانے کی جانب ٹھوس سائنسی اور تجرباتی بنیاد ڈالی ہے۔
EAST اور دیگر نیوکلیئر ری ایکٹرز کے دل میں ٹوکامک ہوتا ہے۔ اس ڈیوائس کا خیال 1950 کی دہائی میں سویت سائنس دانوں نے پیش کیا تھا۔
ٹوکامک طاقت ور مقناطیسی فیلڈز کا استعمال کرتے ہوئے ہائیڈروجن آئیسوٹوپس کو دائرے کی شکل میں محدود کرتا ہے.جب انہیں پلازما میں مائیکرو ویوز سے فیوژن بنانے کے لیے درجہ حرارت دیا جاتا ہے۔
پلازما کو ٹھوس، مائع اور گیس کے بعد مادے کی چوتھے صورت قرار دیا جاتا ہے۔ یہ تب بنتا ہے جب گیس کے ایٹمز آئنازڈ ہوجاتے ہیں۔
پلازما اتنا شدید گرم مادہ ہوتا ہے کہ اس میں الیکٹرونز، ایٹمز سے اکھڑ جاتے ہیں گیس کو آئنازڈ بنا دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

