Advertisement

عمان سے 4000 سال پرانا کھیل دریافت

عرب ملک عمان میں کام کرنے والے ماہرین آثارِ قدیمہ نے کانسی کے دور کا پتھر کا قدیم بورڈ گیم دریافت کیا ہے جس کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ 4000 سال پرانا ہے۔

عمان کی وزارتِ ورثہ اور سیاحت اور یونیورسٹی آف وارسو کی جانب سے قومیراہ وادی میں عین بنی سعدہ کے اطراف میں دسمبر میں کھدائی مکمل کی گئی۔

کمروں کی باقیات میں پایا جانے والے اس بورڈ گیم میں 13 خانے ہیں جن میں نشان لگے ہیں۔ سب خانوں کے بیچ میں نشان ہیں۔

پیوٹر بیلِنسکی کا کہنا تھا کہ ایسی دریافتیں بہت نایاب ہیں لیکن ایسی مثالیں انڈیا سے آگے میسیپوٹیمیا اور مشرقی بحیرہ روم کے علاقے تک میں ملتی ہیں۔

یونیورسٹی آف وارسو کے ماہرِ آثارِ قدیمہ نے مزید کہا کہ سب سے مشہور مثال ایک گیم بورڈ کی ہے جو اُر کی قبروں میں سے ایک سے ملا تھا۔

Advertisement

اس کھیل کے اصول تو کھو گئے ہیں لیکن اگر عین بنی سعدہ کا کھیل بھی اُر کے شاہی کھیل کی طرھ کھیلا جاتا تھا تو یہ جدید دور کے کھیل بیک گیمن کے قریب تر ہوگا۔

اس کھیل میں دو کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف پانسہ پھینکتے ہیں اور اپنے اپنے پیس کو بورڈ گھما کر مخلاف سے پہلے بورڈ سے اتار لیتے۔

بیک گیمن کے اصولوں کے مطابق ایک کھلاڑی کے پاس یہ اختیار ہوتا تھا کہ وہ اپنے مخلاف کی گوٹ پیٹ کر دوبارہ سے چکر شروع کروائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version