Advertisement

اسپائیڈرمین کامک بک کا سنگل پیج آرٹ ورک ریکارڈ قیمت میں نیلام

1984 کی اسپائیڈر میں کامک بک کا سنگل پیچ آرٹ ورک جمعرات کے روز 33 لاکھ 60 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوا۔

مارول کامکس ’سیکریٹ وارز نمبر 8‘ کے صفحہ نمبر 25 کے لیےبنائے گئے مائیک زیک کے آرٹ ورک میں اسپائیڈیز کا کالا سوٹ پہلی بار منظر پر آیا۔

یہ سِمبیوٹے سوٹ بالآخر وینم کے کردار کے سامنے آنے کا سبب بنتا۔

یہ ریکارڈ بِڈنگ، جو 3 لاکھ 30 ہزار ڈالرز سے شروع ہوئی اور 30 لاکھ ڈالرز سے تجاوز کر گئی، ڈیلاز میں ہونے والے چار روزہ ہیریٹج آکشن کے پہلے روز ہوئی۔

اس سے قبل امریکی کامک بک کے اندورنی صفحے کی پچھلی ریکارڈ نیلامی 6 لاکھ 57 ہزار 250 ڈالرز میں ہوئی تھی۔

Advertisement

یہ آرٹ 1974 کے ’دی انکریڈیبل ہلک‘ کے شمارے کا تھا، جس میں ولورین کی جھلک پہلی بار دِکھائی گئی تھی۔

جمعرات کے ہی روز، سپرمین کے ڈیبیو کی کچھ بچی کچی کاپیوں میں سے ایک، ایکشن کامکس نمبر 1، 31 لاکھ 80 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوئی۔

اس قیمت پر نیلام ہونے کے بعد یہ کتاب مہنگی ترین نیلام ہونے والی کتابوں کی فہرست میں آگئی۔

تاہم، کسی بھی فروخت کرنے والے یا خریدار کی شناخت سامنے نہیں آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version