Advertisement

ملکہ برطانیہ کے 26 ہنس برڈ فلو کے سبب تلف

ملکہ برطانیہ کے ریوڑ 26 ہنسوں کو دریائے ٹیمز کے کنارے واقع ونڈسر پیلس میں جانوروں کے ڈاکٹروں نے برڈ فلو کو پھیلنے سے روکنے کے پیشِ نظر نظر تلف کر دیا۔

کم از کم چھ پرندوں کے متعلق یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ برڈ فلو سے مرے۔ جبکہ ایک اور پرندہ گزشتہ صبح کو مردہ پایا گیا جس کے بعد ہلاک ہونے والے پرندوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

ڈیپارٹمنٹ فار انوائرنمنٹ، فوڈ اینڈ رورل افیئرز نے سوان لائف لائن کے ڈاکٹروں کو ہنسوں کو تلف کرنے کے لیے طلب کیا۔

واضح رہے برطانیہ میں کُھلے پانی میں پائے جانے والے ’میوٹ سوانز‘،ہنسوں کی قسم برطانیہ میں پائی جانے والی تین اقسام میں سب سے عام ہے، ملکہ کی ملکیت میں ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ کے سوان مارکر ڈیوڈ باربر نے مبینہ طور پر ملکہ کو اس معامل سے آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد وہ اداس ہیں اور انہیں کسی بھی خبر سے آگاہ رکھنے کے لیے کہا ہے۔

Advertisement

یہ ملکیت وِنٹرنرز کمپنی اور ڈائرز کمپنی کے ساتھ شیئر کی جاتی ہے۔ ان دونوں کو شاہی تخت نے 15 ویں صدی میں ملکیت کے حقوق دیے تھے۔

12 ویں صدی سے جاری اس رسم یعنی سوان اپنگ کے موقع پر دونوں کمپنیاں سوان کو دریائے ٹیمز میں پکڑتیں، ان پر نشان لگاتیں اور چھوڑ دیتیں۔

سوان اپنگ اب ہنسوں کے سالانہ طبی معائنے کے لیے کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version