Advertisement

سیارہ زحل کے ایک غیرمعروف چاند کی گہرائی میں سمندر موجود ہوسکتا ہے

شاید آپ کو یاد ہوگا کہ کوئی ڈیڑھ دو سال قبل سیارہ زحل (سیٹرن) کے ایک سرد چاند اینسلیڈیئس میں ایک سمندر کی تہہ سے پھوٹنے والے نامیاتی مرکب کی تفصیلات سامنے آئی تھیں۔ اس تحقیقی میں ایک پاکستانی ماہر، ڈاکٹر نوزیر خواجہ بھی اہم کردار تھا۔

تاہم اب زحل کے ایک اور چھوٹے سے چاند مِماس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی گہرائی میں بھی ایک سمندر موجود ہوسکتا ہے۔ مکمل طور پر گول یہ چاند اپنے گڑھوں کی وجہ گالف کی گیند جیسا دکھائی دیتا ہے۔ ایک سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس چاند کی اندرونی گہرائی میں ایک نئی قسم کا سمندر موجود ہوسکتا ہے تاہم اس کی اوپری سطح سخت برف کی دبیز چادر پرمشتمل ہے۔

ساؤتھ ویسٹرن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سائنسداں ایلسا روڈن اور ان کے ساتھیوں نے ناسا کے خلائی جہاز کیسینی کے ڈیٹا کا طویل مطالعہ حال ہی میں پورا کیا اور کہا ہے کہ یہ چاند گویا گھومتے وقت کچھ لڑکھڑارہا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے اندر ایک بہت وسیع مائع بھرا ذخیرہ موجود ہوسکتا ہے۔

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے آلات یہاں ناکارہ ہوجاتے ہیں کیونکہ اس کی اوپر کی برف بہت موٹی ہے جس کی وسعت کا اندازہ 31کلومیٹر لگایا گیا ہے۔ اسی طرح خود مشتری کے چاند یوروپا کے متعلق بھی یہی اندازہ لگایا گیا ہے۔ لیکن بات یہاں سمندر پر ختم نہیں ہوتی ۔ اگر وہاں مائع ہے تو کسی قسم کی خردبینی یا نامیاتی حیات یا سالمہ تو موجود ہوسکتا ہے۔

سائنسدانوں نے اس چاند پر مزید تحقیق پر زور دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version