سال 2022 موسم کے لحاظ سے کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟

ہر سال کے آغاز میں موسم کے متعلق الگ الگ پیش گوئیاں کی جاتی ہیں جو کہ کافی حد تک درست بھی ثابت ہوتی ہیں۔
اس سال بھی سال 2022 کے آغازپر محکمہ موسمیات نے کچھ پیش گوئیاںجو کہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔
موسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ادارے نے بتایا ہے کہ سال 2011 سے گزشتہ سال تک گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سال 2021 سب سے گرم سال ثابت ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال وہ واحد سال ثابت ہوا تھا جس میں ماحول کے درجہ حرارت میں 1.51 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2022 بھی گرمی کی شدت کے حوالے سے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اب تک درجہ حرارت میں 1.4 کی تبدیلی آچکی ہے اور امید ہے کہ اس سال 1.5 ڈگری کی حد پار ہوسکتی ہے جو کہ غیر معمولی ماحولیاتی تبدیلی کا باعث بنے گی۔
اسکے علاوہ سمندروں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News