Advertisement

خلاء میں جا کر فلمیں بنانے کی تیاریاں

خلاء میں موجود بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ایک مستقل فلم اسٹوڈیو اور اسپورٹس ایرینا اس دہائی کی وسط تک نصب کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔

لندن کی مقامی اسپیس انٹرٹینمنٹ انٹرپرائز نے 2024 میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے لیے فلم، ٹی وی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ براڈکاسٹ موڈیول کے منصوبے کے متعلق آگاہ کیا ہے۔

ایکسیم اسپیس کی جانب سے بنایا جانے والے موڈیول کی لانچنگ اور اسٹیشن سے جڑنا 2024 میں شیڈول ہے۔

کمپنی اسٹیشن کے لیے اپنے سیاحتی اور تحقیقی موڈیول پر کام کر رہی ہے۔

اسپیس انٹرٹینمنٹ انٹرپرائز کے خلائی انٹرٹینمنٹ کا جواز اس لیے بھی موجود ہے کہ کمپنی نے مشہور ہالی ووڈ اداکارہ ٹام کروز کے ساتھ فلم بنانے کا دعویٰ کیا ہے کو اسٹیشن کے اس حصے میں فلمائی جائے گی۔

Advertisement

SEE-1 کے نام سے جانا جانے والا یہ نیا انٹرٹینمنٹ سینٹر ایکسیم موڈیول سے جڑے گا، جو بالآخر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے علیحدہ ہو جائے گا اور اپنا اسپیس اسٹیشن تشکیل دے دے گا۔

گول شکل والے اس موڈیول پر لگنے  والی لاگت کے متعلق فی الحال کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے لیکن 20 فٹ قطر والےاس موڈیول کا فلم اور ٹی وی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹیز کے لیے کھولا جانا متوقع ہے۔

ناسا نے اسٹیشن کے لیے 2030 تک فنڈنگ جاری رکھنے کا عہد کیا ہے اور روس نے نئی لیبارٹری موڈیول کے لانچ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ زمین کے گرد گھومنے والے متعدد کمرشل اسٹیشنز ہوں گے جن میں سے ایک ایکسیم اسپیس کا ہوگا جو SEE-1 میں شامل ہو جائے گا۔

اگر یہ موڈیول لانچ ہو جاتا ہے تو یہ دنیا کا پہلا کانٹینٹ اور انیٹرٹینمنٹ اسٹوڈیو اور کثیر المقاصد ایرینا ہوگا جو اسپیس سے چلایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version