Advertisement

گھر کے چولہے صحت اور زمین دونوں کے لیے مضر

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکا بھرمیں گیس سے جلنے والے چولہے سیارے اور عوامی صحت کو پہلے لگائے گئے اندازے سے زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ اپلائنسز ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی کے لگائے گئے تخمینے سے کہیں زیادہ میتھین گیس کا اخراج کرتی ہیں۔

یہ اپلائنسز بڑی مقدار میں نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہے۔ یہ گیس دمہ اور دیگر تنفس کے بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔

سائنس دان اور کلائمیٹ ایکٹِوسٹ نے تمام لوگوں پر زور دیا ہے کہ اپنے گھروں میں بجلی کے چولہے، واٹر بوائلر اور دیگر ایپلائنسز لگائیں۔

اسٹینفورڈ کے پروفیسر اور تحقیق کے شریک مصنف راب جیکسن کا کہنا تھا کہ اگر آپ معاشی طور پر اتنی اہلیت رکھتے ہیں گیس کے چولہے کو نکال کر بجلی کا چولہا لگا لیں تو یہ ایک اچھا خیال ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیارے اور فضاء کے معیار کے لیے اچھا آئیڈیا ہوگا۔

ملکی سطح پر ایک تہائی سے زیادہ گھر یعنی تقریباً  چار کروڑ گھر، قدرتی گیس پر کھانا پکاتے ہیں۔

کیلیفورنیا میں 60 فی گھر اس ایندھن کو فوقیت دیتے ہیں۔

محققین نے جمعرات کو شائع ہونے والی تحقیق میں کیلیفورنیا سات کاؤنٹیوں کے 53 گھروں میں چلہوں سے ہونے والے اخراج کی پیمائش کی۔

جس کو معلوم کرکے انہوں نے اندازہ لگایا کہ امریکامیں چولہوں سے میتھین کے اخراج کا موسم پر اثر پانچ لاکھ گیس سے چلنے والی گاڑیوں کو ایک سال تک چلانے کے برابر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version