Advertisement

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی اپنے حتمی مقام پر پہنچنے کے بعد پہلی تصویر جاری

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کرہ ارض سے لاکھوں میل دور مدار میں کائنات کے ابتداء میں جھانکنے کے تیار ہوگئی ہے۔

لیکن اس سے قبل 10 ارب ڈالرز مالیت کی یہ ٹیلی اسکوپ ستاروں کی تصاویر کھینچے اور جاری کرے، جو کہ جون میں متوقع ہے، ماہرینِ فلکیات نے زمین سے اس ٹیلی اسکوپ کی لاکھوں میل دور مدار میں تصویر کھینچی ہے۔

روم میں قائم ورچوئل ٹیلی اسکوپ نے خلاء میں جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کا پیچھا کیا اور اس کو بِگ ڈِپر میں پایا۔

ماہرینِ فلکیات نے پھر روبوٹک ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے ویب ٹیلی اسکوپ کا پانچ منٹ کا ایکسپوژر لیا، عین اس وقت جب وہ اپنے متعین کردہ مقام یعنی زمین سے 15 لاکھ کلو میٹر دور لیگرینج پوائنٹ 2 پر پہنچی۔

پروجیکٹ مینیجر گیان لوکا ماسی کا کہنا تھا کہ ہمارے ربوٹک بازو نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی حرکت کا پیچھا کیا، جس کو(تصویر میں) درمیان میں تیر کے نشان سے واضح کیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت یہ تصویر لی گئی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ زمین سے قریب 14 لاکھ کلو میٹر دور تھی اور وہ اپنی منزل پر یعنی لیگرینج پوائنٹ 2 پر پہنچی ہی تھی۔ اگر سورج سے دیکھا جائے تو ایل2 پوائنٹ زمین کے بالکل پیچھے آتا ہے۔

لوگ اگر دیکھنا چاہیں تو ان کو ویب کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ کی ضرورت نہیں۔

ناسا کا کہنا ہے کہ اس کو دیکھنا شائد بائنوکیولرز (دوربین) سے بھی ممکن ہو اگر آپ کو معلوم ہو کہ کہاں دیکھنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version