Advertisement

مریخ پر ناسا کے روور میں پھنسا کنکر کیسے نکالا گیا؟

مریخ پر موجود ناسا کے پرزیورینس روور نے پہلی بار اپنے نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی سیمپل ٹیوب میں پھنسے مریخ کی چٹان کے ٹکڑے کو نکال دیا ہے۔

کنکر کے نکل جانے کا مطلب ہے کہ پرزیورینس مریخ سے چٹانوں کے نمونے جمع کرنے کا عمل جاری رکھ سکے گا تاکہ وہاں پر قدیم زندگی کے آثار کے امکانات کا پتہ لگایا جاسکے۔

اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کے سائز کی گاڑی جو فروری 2021 سے مریخ پر موجود ہے، آہستہ آہستہ جیزیرو گڑھے سے چٹانوں کے نمونے لیتے ہوئے گزر رہی ہے۔ ان نمونوں کو بعد میں زمین پر لایا جائے گا۔

29 دسمبر کو چٹان کا چھٹا نمونہ لیتے ہوئے ناسا کے انجینیئرز کو معلوم ہوا کہ چٹان کے ٹکڑے روور میں ذخیرے کی جگہ پر نہیں جا سکے ہیں۔

ایسا اس وجہ سے ہوا کہ ایک کنکر ربوٹک بازو کو روکتے ہوئے داخلی راستے کو بند کر رہا تھا۔ تقریباً ایک ماہ بعد یہ مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

ناسا نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک ایسا طریقہ استعمال کیا جس کی کبھی آزمائش نہیں کی گئی تھی۔ انجینیئرز نے وہ ڈرل جس میں وہ نالی تھی جو کنکر سے بند تھی، سطح کی طرف کر کے تیزی سے گھمائی۔

ایسا کرنے سے کنکر باہر آ گرا اور ٹیوب واپس نمونے جمع کرنے کے قابل ہوگئی۔

انجینیئرز نے اس موقع پر وہیکل پر موجود میسٹ کیم- زی سائنس کیمرا استعمال کرتے ہوئے کنکر نکلنے کی ویڈیو بنائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version