برڈ فلو کے ’پیشنٹ زیرو‘ پر بطخیں رکھنے پر پابندی عائد

برطانیہ کے برڈ فلو کے ’پیشنٹ زیرو‘ پر ایک سال سے زائد عرصے تک بطخیں رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ایلن گوسلنگ کی 160 پالتو بطخوں کو اس ماہ کے شروع میں مار دیا گیا تھا کیوں کہ ان میں سے چند برڈ فلو انتہائی مہلک وائرس سے متاثر تھیں۔
79 سالہ ایلن میں برڈ فلو کی تشخیص ہوئی اور یہ خیال کیا جارہا ہے کہ انہیں یہ بیماری ان کے گھر میں موجود 20 مسکووی برڈز میں سے کسی ایک سے لگی ہے۔
ایلن گوسلنگ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اپنا آئیسولیشن کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد مزید بطخیں لائیں گے۔
لیکن خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ ایک برس تک پرندے نہیں پال سکتے۔
ان کی بہو ایلیشا گوسلنگ کا کہنا تھا کہ جب بطخوں کو مارا گیا تو ان کو واحد امید یہ تھی کہ وہ اور بطخیں لے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایلن کا خیال تھا کہ وہ اپنے سب سے قریبی ساتھیوں کو کھونے کے بعد ان کا خلاء پُر کر سکیں گے۔
ایلیشا نے مزید کہا کہ لیکن اب انہیں کہا گیا ہے کہ نئی بطخوں کے لیے پورے ایک سال تک ایلن کی جگہ پر جانا محفوظ نہیں ہے۔جب انہیں بتایا گیا تو ان کا چہرہ اتر گیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ چیز انہیں تکلیف دیتی ہے کیوں کہ یہی وہ چیز تھی جو انہیں لے کر چل رہی تھی۔ انہوں نے ان کے سب دوست لے لیے اور اب انہیں کسی چیز کے ساتھ نہیں چھوڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News