Advertisement

مریخ پر کاربن کی موجودگی، قدیم زندگی بھی ممکنہ وجہ قرار

مریخ پرموجود کاربن کے ذخائر، جن کو ناسا کے کیوریوسٹی روور نے دریافت کیا تھا، کی ممکنہ طور پر تین وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سے ایک قدیم حیاتیاتی زندگی بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

یہ نتیجہ امریکی ریاست پینسِلوینیا کے ماہرین نے اخذ کیا ہے جن کا کہنا تھا کہ اس کاربن کی وجہ خلائی دھول یا کاربن ڈائی آکسائیڈ کا الٹرا وائلٹ بریک ڈاؤن ہونا بھی ہو سکتی ہے۔

بیکٹیریل تھیوری کے مطابق زیر زمین رہنے والے مائیکرو حیاتیات جو میتھین پیدا کرتے ہیں، وہ سطح پر پہنچ کر الٹرا وائلٹ شعاؤں سے ٹوٹ جاتی ہے۔

محققین کی جانب سے بتائی گئی تینوں صورتیں غیر روایتی ہیں کیوں کہ عمومی طور پر زمین پر ایسے عمل نہیں ہوتے۔

کیوریوسٹی 6 اگست 2012 کو مریخ کی سطح پر اترا تھا اور تب سے وہ گیل گڑھے میں گھوم رہا ہے اور چٹانوں کے نمونے جمع کر رہا ہے اور ان کا تجزیہ کر رہا ہے اور ڈیٹا زمین پر بھیج رہا ہے۔

Advertisement

مریخ پر آدھی درجن جگہوں پر قدیم ذخائر سے کاربن ملا ہے۔

کاربن کے دو مستحکم آئسوٹوپس ہوتے ہیں – C¹² اور C¹³۔

مقالے کے مصنف اور پینسِلوینیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرِ ارضیات کرسٹوفر ہاؤس کا کہنا تھا کہ ہمارے نظامِ شمسی میں C¹² اور C¹³ کی مقدار اتنی ہے جتنی اس کی تشکیل پاتے وقت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں آئسوٹوپس ہر چیز میں ہوتے ہیں لیکن کیوں کہ کاربن-12، کاربن-13 کی نسبت زیادہ تیزی سے رد عمل دِکھاتا ہے، نمونوں میں دونوں کی مقدار کو دیکھنے سے کاربن سائیکل کا ظاہر ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version