ایک شخص نے چوہے کو سبزی سمجھ کر چبالیا

اسپین کے شہری نے کھانے میں چوہے کے سر کو سبزی سمجھ کر چبالیا۔
ہسپانوی شخص جس کا نام جوز ہے وہ ایک مارکیٹ سے کھانا لے آیا اوراپنی پلیٹ میں ڈال کر کھانے لگا۔
جوآن جوز نے چوہے کا سر تقریباً کھا ہی لیا تھا جسے گردن سے کاٹ کر کھانے کے ساتھ جما دیا گیا تھا۔
جوآن جوز نے کہا کہ میں نے پلیٹ میں دیکھا اور مجھے کچھ نظر آیا لیکن میں نے سوچا کہ یہ شاید سبزی ہے جب میں نے ایک چمچ کھایا تو میں نے کچھ عجیب سخت اور کرکرا محسوس کیا۔
جوز نے کہا کہ میں نے اسے فوراً تھوک دیا، پہلے میں نہیں جانتا تھا کہ یہ کیا ہے، پھر میں نے غور سے دیکھا کہ دو آنکھیں مجھے دیکھ رہی ہیں اور میں اُٹھ کر قے کرنے چلا گیا۔
جوآن جوز نے کہا کہ یہ سب سے خوفناک چیز ہے جو میری زندگی میں میرے ساتھ ہوئی ہے۔
بعد ازاں جوز نے فرانسیسی سپر مارکیٹ سے بھی شکایت کی جہاں سے اس نے تین دن پہلے یہ کھانا خریدا تھا۔
جوآن جوز نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے چوہے کا سر مل گیا تو اس کی دیگر باقیات کس کو ملیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News