Advertisement

’سیارے کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی‘

موسم کے متعلق جاری ہونے والے نئے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سات سال دنیا کی تاریخ کے گرم ترین سال تھے۔ 2021 میں موسم کو گرم کرنے والی گیسز یعنی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور میتھین کے اخراج میں اضافہ جاری رہا۔

یورپی یونین کے سیٹلائیٹ سسٹم کے تجزیے میں معلوم ہوا کہ 2021 پانچواں گرم ترین سال تھا۔ اس سال میں ریکارڈ توڑ موسمی معاملات ہوئے جیسے کہ یورپ میں گرم ترین موسم گرما، کینیڈا اور بحیرہ روم میں شدید ہیٹ ویوز اور یونان کے جنگلات میں آتشزدگی۔

ماہرین نے ان معلومات کو ’سیارے کے تابوت میں ایک اور کیل‘ اور عوام اور سیاست دانوں کے چہروں پر مکّا قرار دیا ہے تا کہ موسمی ایمرجنسی میں فوری حل کے لیے جاگ سکیں۔

کوپرنِکس کلائمیٹ چینج سروس (C3S) کے ڈائریکٹر کارلو بیونٹیمپو کا کہنا تھا کہ یہ واقعات اس بات کی یاد دہانی ہیں کہ ہمیں اپنے طور بدلنے، پائیدار معاشرے کے لیے فیصلہ کن اور مؤثر اقدام لینے اور کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

C3S اور کوپرنِکس ایٹماسفیئر مانِٹرنگ سروس (CAMS) کے ڈیٹا سے یہ معلوم ہوا کہ 2021 میں فضاء میں گرین ہاؤس گیسز کی سطح میں اضافہ جاری رہا۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 گزشتہ سات سالوں میں ایک ٹھنڈا سال تھا جس میں اوسط گلوبل ایئر سرفیس ٹیمپریچر (1.1-1.2°C) تک رہا۔

گزشتہ سال 2015 اور 2018 کے مقابلے میں معمولی سا زیادہ گرم تھا جبکہ 2016 اوسطاً گرم ترین سال تھا۔

دنیا بھر کی حکومتوں نے بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کے لیے عہد کیا ہوا ہے تا کہ موسمیاتی تغیر کے خطرناک ترین اثرات کو کم کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version