جینز کا سائز چھوٹا کرنے کا ایک حیران کن طریقہ

جینز، آج کل فیشن کا ضروری حصہ بن چکی ہے جس کو ہر عمر کا فرد بہت شوق سے پہنتا ہے ۔
جینز کی پینٹس کوالٹی کے لحاظ سے مہنگی بھی ہوتی ہیں اور سستی بھی جبکہ اس کے بہت سے اسٹائل بھی نکل آئے ہیں۔
جینز پہن کر ہر کوئی اچھا لگتا ہے لیکن پریشانی اس وقت ہوتی ہے جب یہ ڈھیلی ہوجاتی ہے کیونکہ پھر نئی جینز لینی پڑتی ہیں اور پرانی کسی کو دینی پڑ جاتی ہیں۔
لیکن جس طرح ہر مسئلے کا حل موجود ہے بلکل ویسے ہی اس مسئلے کا بھی حل ڈھونڈ لیا گیا ہے۔
اگر آپ کی جینز ڈھیلی ہوگئی ہے تو کا سائز واپس چھوٹا کرنے کا ایک حیران کن طریقہ آج ہم آپ کو اس آرٹیکل میں بتائیں گے۔
اس حوالے سے کپڑوں کی ماہر خاتون نے بتایا ہے کہ اگر آپ کی جینز ڈھیلی ہوگئی ہے تو اسے پانی میں ابال کر پھر سے چھوٹا کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اس طریقے میں 20 سے 30 منٹ لگتے ہیں اس لئے پہلے کچھ دیر جینز کی پینٹ کو پانی میں ابالیں اور پھر ڈرائر میں ڈال کر خشک کرلیں اسطرح آپ کی جینز چھوٹی ہوجائیگی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے آپ کی پینٹ 2 سائز چھوٹی ہوسکتی ہےعلاوہ ازیں زیادہ چھوٹی کروانا چاہتے ہیں تو درزی کے پاس جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News