کرہ ارض پر 73 ہزار اقسام کے درخت ہونے کا انکشاف

ایک نئی تحقیق میں تخمینہ لگایا گیا ہےکہ زمین پر 73 ہزار اقسام کے درخت ہوسکتے ہیں جن میں سے 9200 اقسام کو ابھی دریافت ہونا باقی ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ ان غیر دریافت شدہ اقسام میں زیادہ تر ممکنہ طور پر نایاب ہیں۔ وہ تعداد میں بہت کم ہیں اور ان کو ان کو انسانوں کی جانب سے ہوئی زمین کے استعمال اور مومسمیات میں تبدیلی کی وجہ سے خطرے کا سامنا ہے۔
جنوبی امریکا دنیا میں موجود درختوں کے اقسام کا 43 فی صد حصہ رکھتا ہے اور نایاب درخت سب سے زیادہ تعداد میں وہیں ہیں۔
محققین کے مطابق تحقیق بتاتی ہے کہ اس برِاعظم میں تحفظ کے اقدامات کو مرکزِ نگاہ ہونا چاہیئے۔ یہاں موجود عالمی ٹروپیِکل اور سب ٹروپیکل جنگلات میں کئی نایاب اور غیر دریافت شدہ اقسام ممکنہ طور پر موجود ہیں۔
یہ مطالعہ تین سال کے بین الاقوامی پروجیکٹ کا نتیجہ ہے جس مین تقریباً 150 سائنس دانوں نے شمولیت اختیار کی۔ جس میں تقریباً چار کروڑ درختوں کی شناخت کی گئی جن کا تعلق 64 ہزار اقسام سے تھا۔
تحقیق کے رہنماء مصنف اور یونیورسٹی آف بولونا کے پروفیسر روبرٹو کیزولا گٹّی کہا کہنا تھا کہ درختوں کی بھرمار اور تنوع کے متعلق بڑے پیمانے پر معلومات ماحول کے استحکام کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج تک زمین کے وسیع علاقوں کے حوالے سے ہمارا ڈیٹا بہت محدود تھا اور فیلڈ کے مشاہدات اور مختلف علاقوں کے انواع کی فہرست پر مبنی تھا۔ یہ حدود عالمی نقطہ نظر سے نقصان دہ تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

