Advertisement

لندن میں رومی دور کا موزائک دریافت

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں شارڈ کے قریب ایک زبردست رومی موزائک دریافت ہوا ہے جس میں رنگ برنگے پھول اور جیومیٹرک اشکال بنی ہوئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق لندن میں دریافت ہونے والا یہ موزائک جو اپنی قسم کا سب سے بڑا ہے، کسی دور میں رومیوں کے کھانے کے کمرے کا فرش تھا۔

 وہ ڈٓائیننگ روم ممکنہ طور پر رومی ’مینسیو‘ کا حصہ ہوں گے۔ میونسیو وہ موٹیل ہوتے ہیں جن میں برطانیہ آنے یا یہاں سے جانے والے ریاستی ملازمین اور حکام کے لیے رہائیش، ان کے جانوروں کے لیے اصطبل اور کھانے کی سہولیات موجود ہوتی تھیں۔

یہ مینسیو رومی لونڈینیم کے سرحدوں پر موجود تھے۔ یہ علاقہ دریائے ٹیمز کے شمالی کنارے پر قائم تھا۔

میوزیم آف لندن آرکیولوجی کے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو یہ نایاب دریافت نئی کلچرل کوارٹر کی تعمیر کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران ہوئی۔

Advertisement

اگرچہ اس جگہ کو عوام کے لیے بند کیا ہوا ہے لیکن ماہرین نے اس موزائک کا تفصیلی تھری ڈی ماڈل بنایا ہے۔

میوزیم کی سائٹ سپروائزر اینٹونیٹا لرز کا کہنا تھا کہ یہ زندگی میں ایکبار ہونے والی دریافت ہے۔ ایسی جگہ پر کام کرنا کافی خوش گوار ہے جہاں رومی آثار قدیمہ بڑی حد تک سالم ہیں اور ان کو بعد کی سرگرمیوں سے کوئی نقصان نہیں پنہچا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version