Advertisement

5300 سال قبل ہونے والا کان کا پہلا آپریشن

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک ہسپانوی مزار سے ملنے والی 5300 سال پُرانی کھوپڑی میں قدیم دور میں ہونے والی کان کی سرجری کا ثبوت ملا ہے۔

یہ کھوپڑی اسپین کے ایک شہر برگوس میں قائم ڈولمین آف ایل پینڈون نامی میگالِتھِک مزار میں دریافت ہوئی۔ جہاں پر ماضی میں آخری رسومات کی ادائیگی ہوتی تھی۔

یہ کھوپڑی ممکنہ طور پر ایک قبل از تاریخ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی ہے جس کی عمر 35 سے 50 سال کے درمیان تھی۔

کسی موقع پر وہ خاتوم دو بار میسٹوائڈیکٹومی سے گزری ہوں گی۔ یہ عمل کان کے پیچے کھوپڑی میں میسٹوائڈ ہڈی میں انفیکشن ختم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ حیران کن طور پر، کھوپڑی کا تجزیہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ خاتون بچ گئیں تھیں۔

5300 سال قبل ہونے والا یہ آپریشن، کان کا پہلا کامیاب آپریشن ہے جو دستاویزی شکل میں موجود ہے۔

Advertisement

یونیورسٹی آف ویلاڈولِڈ کے محققین، جنہوں نے تحقیق کی رہنمائی کی، کا کہنا تھا کہ یہ دریافت انسانیت کی تاریخ کی شروع کی کان کی سرجری ہوگی۔

اگر اس کو ایسے ہی چھوڑ دیا جاتا تو انفیکشن کے نتیجنے خاتون میں قوتِ سماعت سے محرومی، مینِنگائٹس اور ممکنہ طور پر موت واقع ہوسکتی تھی۔

یہ کھوپڑی جولائی 2018 میں دریافت ہوئی لیکن اس کے متعلق تفصیلات اب ایک مقالے کی صورت میں جرنل سائینٹفک رپورٹس میں شائع کی گئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version