ڈیوڈ بیکہم کا اپنی اہلیہ کے کھانے کی عادت کے متعلق حیران کن انکشاف

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم نے اپنی اہلیہ وکٹوریا بیکہم کے کھانے کی عادات کے متعلق حیران کن بات بتا دی۔
لیجنڈ فٹبالر نے بتایا ہے کہ معروف برطانوی بینڈ اسپائس گرلز کی رکن اور ان کی اہلیہ وکٹوریا بیکہم نے 25 سال تک روزانہ ایک ہی چیز کھانے میں کھائی ہے۔
46 سالہ ڈیوڈ بیکہم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے سالوں میں ایک بار ہی ایک ہی پلیٹ میں کھانا کھایا تھا۔
ڈیود بیکہم نے اس موقع کو اپنی زندگی کا زبردست اور پسندیدہ یاد داشت قرار دے دیا۔
ریور کیفے ٹیبل 4 پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ بیکہم نے کہا کہ میں کھانے کے متعلق جذباتی ہوجاتا ہوں۔ جب میں کچھ اچھا کھاتا ہوں تو چاہتا ہوں سب کھائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے ان کی شادی ایسی خاتون سے ہوئی ہے جس نے ایک ہی چیز 25 سال تک کھائی ہے۔ جب سے وہ وکٹوریا سے ملے ہیں وہ صرف گرلڈ مچھلی اور اسٹیمڈ سبزیاں کھاتی ہیں۔ وہ بمشکل ہی اس کو تبدیل کریں گی۔
فٹبال اسٹار نے بعدازاں وہ وقت بھی یاد کیا جب ان کی اہلیہ نے اپنے معمول کی غذا سے ہٹ کر اپنے خاوند کی پلیٹ سے ایک یا دو نوالے کھائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

