20 ہزار بائیکرز نے کینسر سے جنگ لڑنے والے بچے کی خواہش پوری کردی
کینسر سے جنگ لڑنے والے 6 سالے ایک بچے کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے 20 ہزار بائیکرز نے حیران کن کام کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو در اصل پھچلے سال کی ہے جس میں ہزاروں بائیکرز سڑک پر ایک ساتھ بائیک چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
گزشتہ سال جرمنی کے ایک شہر میں 6 سالہ بچے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، وہ آخری مرحلے میں تھا اور اس کا زندہ رہنا ناممکن تھا۔
بچے کو بائیک اور ان کی آواز سننے کا بہت شوق تھا، اس کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے اس کے والدین نے یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
ان کا خیال تھا کہ محض 15 سے 20 لوگ ضرور آئیں گے لیکن وہ حیران رہ گئے جب 15 سے 20 نہیں بلکہ 20 ہزار لوگ موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کرآگئے۔
تمام بائیک سواروں نے بچے کے سامنے سے گزر کر اسے سلام کیا، یوٹیوب کی ویڈیو میں بچے کی خوشی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر اس واقعے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ بچے کی جان تو نہیں بچائی جاسکی لیکن ان تمام لوگوں کو بچے کے لیے یہ کر کے بہت خوشی ہوئی، اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر لوگ جذباتی ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

