سمندر میں چھوڑی گئی چھوٹی کشتی 462 دن بعد ناروے میں ملی

نیو ہیمپشائر مڈل اسکول کے طلبا کی جانب سے اکتوبر 2020 میں لانچ کی جانے ایک چھوٹی کشتی 462 دن بعد ناروے میں ایک چھ کلاس کے بچے کو مل گئی۔
کشتی میں تصاویر، خزاں کے پتے، شاہ بلوط کے درخت کے پھل اور 25 سینٹس کے سکّے تھے۔
6 فٹ لمبی Rye Riptides نامی کشتی بچوں آرٹ ورک سے سجی ہوئی تھی۔
کشتی میں ایک ٹریکنگ ڈیوائس بھی لگی ہوئی تھی جو سفر کے متعدد حصوں میں بند بھی ہوئی۔
کشتی یکم فروری کو نوروے کے ایک گاؤں ڈائرنیس کے چھوٹے سے جزی سمولا پر ملی۔
8300 میل کے طویل سفر میں کشتی نے اپنا فریم اور تلا کھو دیا تھا اور یہ بارنیکلز سے ڈھکی ہوئی تھی، لیکن ڈیک اور کارگو ہولڈ اس سے جُڑی ہوئی تھی۔
جس طالب علم کو یہ کشتی ملی وہ اس کو اپنے اسکول لے گیا اور اس نے اور اس کے دوست نے اس کو گزشتہ ہفتے بے تابی سے کھولا۔
ناروے کا اسکول، رائی جونیئر ہائی کے طالبا کو فون کال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

