بھاری برکھم شخص کی اسٹیڈیم میں داخلے کی کوشش میں خاتون گرگئی

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ میچ کے دوران میڈیکل اسٹاف کی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئرکردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی ایک مضحیکہ خیز ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا جہاں طبی عملے کا ایک رکن بھاری جسامت ہونے کی وجہ سے اشتہاری بورڈ پھلانگ کر جانے کی کوشش میں ناکام ہوتا ہے۔
بھاری برکھم شخص پھر دوبارہ پیچھے جاکر تیزی سے بورڈ کو پھلانگ کر پار کرنے کی کوشش میں اپنی ہی میڈیکل اسٹاف کو گرا دیتا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوع بنی رہی جب کہ کمنٹیٹرز کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

