یوٹیوب پر دیکھ کر جہاز بھی اتار لیں گے

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہےکہ عورتوں کی نسبت مرد یہ زیادہ سمجھتے ہیں کہ یوٹیوب پر دیکھ کر وہ جہاز بھی اتار سکتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف وائیکیٹو کے ماہرین کی جانب 582 کے قریب افراد پر ایک تحقیق کی گئی۔
اس تحقیق میں ان افراد کو گروپس میں تقسیم کیا گیا جن میں سے نصف کو تین منٹ 44 سیکنڈ کا ایک کلپ دِکھایا گیا جس میں پائلٹ فوری طور پر جہاز اتارتا ہے۔
لیکن اس کلپ بامقصد انداز میں بے مقصد بنایا گیا تھا، کیوں کہ اس میں جہاز کے کنٹرولز کو نہیں دیکھا جاسکتا تھا۔ لہٰذا اس سے یہ نہیں معلوم ہوتا تھا کہ جہاز کو کیسے اڑانا ہے۔
اس کے باوجود دونوں جنسوں کو ویڈیو دِکھانے کے بعد جہاز کو لینڈ کرانے کے لیے مردوں کے اعتماد کی شرح عورتوں کی نسبت 100 میں سے 12.24 پوائنٹس زیادہ تھی۔
نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف وائیکیٹو کے سائنس دانوں کی جانب سے یہ تحقیق رائل سوسائٹی اوپن سائنس جرنل میں شائع ہوئی۔
محققین کا کہنا تھا کہ مرد اپنی علم اور صلاحیتوں کے حوالے سے عوتوں کی نسبت زیادہ پُر اعتماد ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جنسی پُراعتمادی میں زیادتی کی خلیج میں اضافہ تب زیادہ ہوجاتا ہے جب لوگوں کو کو ان کی کارکرگی کی پیمائش مردانہ کام کے اعتبار سے کرنے کا کہا جاتا ہے۔
اس کے بر عکس خواتین میں ایسی زیادہ پُراعتمادی زنانہ کام کرتے وقت نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

