34 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اونٹ

سعودی عرب میں 34 کروڑ سے زائد مالیت کا اونٹ فروخت کردیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اُس اونٹ کو سعودی عرب کی کسی نامعلوم جگہ پر عوامی سطح پر نیلام کرنے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی روایتی لباس میں ملبوس نیلامی کرنے والا شخص ہجوم کے بیچ میں ایک مائیکروفون اٹھایا ہوا ہے اورنیلامی 50 لاکھ سعودی ریال کی ابتدائی رقم سے شروع کرتا ہے۔ ویڈیو میں اونٹ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
Advertisement— مقاطع فيديو (@Yoyahegazy1) March 25, 2022
بالآخر مذکورہ اونٹ 70 لاکھ سعودی ریال میں نیلام کیا گیا۔ فی الحال اونٹ خریدنے اور بیچنے والے کے حوالے سے کوئی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔
اونٹ سعودی عرب میں بہت مقبول جانور ہے۔ عرصہ دراز سے اس کا نام صحرا کا جہاز رکھا ہوا ہے کیوں کہ یہ صحرا میں زندگی گزارنے والوں کا ایک مضبوط سہارا ہوتا ہے۔
سعودی عرب میں سالانہ شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے، جو اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News